حکومت عوام کے پیسے کے شفاف استعمال کو ہرصورت یقینی بنائیگی، صدرووزیراعظم میں اتفاق

Government,

Government,

اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف نے ملاقات کے دوران عوام کے پیسے کے درست اور شفاف استعمال کو ہر صورت یقینی بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

صدر ممنون حسین سے وزیر اعظم نواز شریف کی ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ وزیر اعظم نے صدر مملکت کو مختلف امورمیں حکومت کی پالیسیوں اور فیصلوں سے بھی آگاہ کیا۔ ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت توانائی کے جاری منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں صدراور وزیراعظم کا دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں حاصل ہونے والی کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اتفاق کیا کہ ملک سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، حکومت ترقیاتی ایجنڈے سے اپنی توجہ نہیں ہٹائے گی، بدعنوانی کو کسی بھی سطح پر برداشت نہیں کیا جائے گا اور حکومت عوام کے پیسے کے درست، شفاف استعمال کو ہر صورت یقینی بنائے گی۔