حکومت کی نئی موٹرسائیکل پالیسی کی باقاعدہ منظوری
Posted on September 11, 2013 By Geo Urdu کراچی
کراچی حکومت نے نئی موٹرسائیکل پالیسی کی باقاعدہ منظوری دیدی ہے اس ضمن میں چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ محمد زبیرنے کہاہے کہ جاپانی موٹرسائیکل کمپنی 150 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے کراچی میں جدید طرز کا پلانٹ لگائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے نئی موٹرسائیکل پالیسی کی باقاعدہ منظوری دیدی ہے۔
جس کے بعد جاپانی موٹرسائیکل کمپنی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ایک سو پچاس ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے کراچی میں جدید طرز کا پلانٹ لگائے گی، ان کا کہنا تھا کہ منصوبے کی منظوری ای سی سی کے گزشتہ اجلاس میں دی جا چکی ہے۔
منصوبے کے تحت نیا موٹرسائیکل پلانٹ دسمبر میں باقاعدہ کام شروع کر دے گا، ان کا کہنا تھا کہ نئی موٹرسائیکل پالیسی کے تحت موٹرسائیکلوں کے جدید ڈیزائن متعارف کرائے جائیں گے، جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے بہتری مواقع میسر ہوں ہو سکیں گے۔