حکومت بتائے ایسے کیا اقدامات کئے ہیں کہ آئندہ غریب بھوک سے نہیں مریگا، سپریم کورٹ

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) ایٹمی قوت پر آبادی کا بڑا حصہ اناج سے محروم، آٹے کی قیمتوں کے کیس میں سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ حکومت بتائے کیا اقدامات کئے ہیں کہ آئندہ غریب کا بچہ بھوک سے خودکشی نہیں کرے گاَ۔ عدالت کا کہنا ہے کہ آبادی کے بڑے حصے کو کم از کم ضرورت کا اناج بھی نہیں مل رہا۔

جسٹس جواد خواجہ نے آٹے کی قیمتوں سے متعلق کیس کی سماعت کی، انہوں نے ریمارکس دیئے کہ آبادی کے بڑے حصے کو کم از کم سطح کا اناج بھی نہیں مل رہا، حکومت نے اب تک کیا اقدامات کئے ہیں، حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ غریب کا بچہ بھوک سے خودکشی نہ کرے۔