نئی دہلی (جیوڈیسک بھارتی حکام نے مقبوضہ کشمیر کے نومنتخب وزیر اعلیٰ مفتی سعید کے پاکستان اور جہادیوں کے انتخابی کردار بارے حالیہ بیان سے مکمل طور پر لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات کا کریڈٹ الیکشن کمشن، بھارتی مسلح افواج اور کشمیری عوام کو جاتا ہے۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق لوک سبھا میں اپوزیشن کے احتجاج پر اپنے بیان میں وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہماری حکومت اور بی جے پی کا مفتی سعید کے حالیہ بیان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ مفتی سعید کا بیان ان کا ذاتی موقف ہو سکتا ہے۔