حکومت پنجاب نے بلدیاتی انتخابات غیر جماعتی نہیں یک جماعتی بنیادوں پر کرانے کا فیصلہ کر رکھا ہے:فرید احمد پراچہ
Posted on November 1, 2013 By Majid Khan لاہور
لاہور : جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہا ہے کہ حلقہ بندیوں اور دیگر پری پول رگنگ سے واضح ہے کہ حکومت پنجاب نے بلدیاتی انتخابات غیر جماعتی نہیں یک جماعتی بنیادوں پر کرانے کا فیصلہ کر رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر انتخابات یک جماعتی بنیادوں پر ہی کرانے ہیں اور ایک جماعت کے ہی نمائندوں کو ہر صورت جتاناہے تو الیکشن کمیشن انتخابات کا تکلف نہ کرے اور نہ ہی اربوں روپے کے قومی خزانے کا ضیاع کرے بلکہ حکومتی پارٹی سے فہرست منگوا کر ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردے ۔ انہوں نے کہاکہ کمشنر اور دیگر افسران اس حد تک جانبدارہوچکے ہیں کہ سرکاری پارٹی کے علاوہ کسی کو بھی حلقہ بندی فراہم نہیں کی جارہی ۔ انہوں نے چیف الیکشن کمیشن سے مداخلت کرنے اور بروقت نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com