ینگون (جیوڈیسک) ایک جانب میانمار کے تارکین وطن دربدر ہیں تو دوسری طرف بنگلا دیشی روہنگیا مسلمانوں کا بھی کوئی پرسان حال نہیں۔ میانمار حکومت نے سینکڑوں تارکین کو وطن بدر کر دیا۔
علاوہ ازیں دونوں ممالک میں انسانی سمگلروں کے خلاف آپریشن تیز کر دیا گیا ہے۔ جبکہ 7 سو مزید تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
دریں اثناء بنگلا دیش میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کرکے ایک انسانی سمگلر کو ہلاک کر دیا جبکہ دیگرممالک میں کارروائیاں جاری ہیں۔ دوسری جانب میانمار سینٹ کے سپیکر کا کہنا ہے کہ تارکین وطن میانمار کے شہری نہیں ہیں۔