حکومت کو غیر مستحکم کرنے والوں کو قوم مسترد کر دے، ممنون حسین

Mamnoon Hussein

Mamnoon Hussein

کراچی (جیوڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ قوم ان لوگوں کو مسترد کر دے جو حکومت کو غیر مستحکم کر رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کشکول توڑنے میں مشکل کا سامنا ہے۔ کراچی میں خواتین کی نجی یونیورسٹی کے کانوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا تھا کہ قوم ان لوگوں کو مسترد کر دے جو حکومت کو غیر مستحکم کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کشکول توڑنے میں مشکل کا سامنا ہے، پرانے قرضے اتارنے کیلئے نئے قرضے لے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی نصاب میں بڑی تبدیلیوں کی فوری ضرورت ہے، پرائمری تعلیم کا شعبہ مکمل طور پر خواتین کے پاس ہونا چاہئے۔ اس حوالے سے سفارشات وزیر اعظم کو بھیج دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسائل کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔