لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ قائد اعظم کے صدر چوہدری شجاعت حسین شیخ زید ہسپتال میں سانحہ گلشن اقبال پارک کے زخمیوں کی عیادت کے لئے پہنچے۔ زخمیوں کی تیماری داری کے ساتھ حکمرانوں کی کلاس بھی لے ڈالی۔
کہتے ہیں پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان کے ایک نکتے پر بھی عمل نہیں ہو رہا۔ حکمران خود رکاوٹ ہیں۔ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو صرف اپنی جان کی فکر ہے۔
خفیہ اداروں نے تین چار روز پہلے اطلاع دیدی مگر پھر بھی کچھ نہیں کیا گیا۔ پورے پنجاب میں آپریشن کا بھی کہہ دیا۔ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر صرف سندھ میں عمل ہوا اور اس باعث وہاں حالات میں بہتری آئی ہے۔