ملتان (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں حکومت کو نیٹو سپلائی بند کرنے پر مجبور کریں گے۔ اگر متحد رہے تو امریکہ کو بھی جھکایا جاسکتا ہے۔
ملتان میں رکن صوبائی اسمبلی ظہیر الدین علیزئی کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے نیٹو سپلائی بند کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔
امریکہ انسانیت کا قتل عام کر رہا ہے جس کی وجہ سے اجتماعی فیصلے انتہائی ضروری ہیں۔ مخدوم جاوید ہاشمی نے حکیم اللھ محسود کی ہلاکت کو امن اور جدو جہد کیخلاف سازش قرار دیا اور بلدیاتی انتخابات میں حلقہ بندیوں پر بھی شدید تنقید کی۔