نیازی حکومت میاں نواز شریف کی صحت کے ساتھ کھلواڑ فی الفور بند کرئے۔ ساجدہ وسیم ملک

Protest

Protest

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ لاہور کی جنرل سیکرٹری ساجدہ وسیم ملک کی قیادت میں لاہور پریس کلب کے سامنے سینکڑوں کی تعداد میں پی ایم ایل این اور یوتھ ونگ کے کارکنوں نے میاں محمد نواز شریف سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ساجدہ وسیم ملک نے کہا کے حکومت وقت کو انتقامی سیاست سے باز رہنا ہوگا۔ میاں نواز شریف کے خلاف زیازتیوں اور اذیوتوں کو بند ہونا چاہیے۔ نیازی حکومت میاں نواز شریف کی صحت کے ساتھ کھلواڑ فی الفور بند کرکے میاں نواز شریف صاحب کا تر جیحی بنیادوں پر ان کی مرضی کے مطابق علاج کروائے۔ میاں نواز شریف 3 بار اس ملک کے وزیراعظم رہے۔ اور 3 دفعہ کے جو منتخب تھے ان کے ساتھ نیازی حکومت کا انتقامی سلوک فوری طور بند کیا جائے۔

ساجدہ وسیم ملک نے مزیدکہاکہ محسن پاکستان کے ساتھ یہ سلوک کسی بھی قیمت پر قبول نہیں ہے۔ اور میاں نواز شریف کے متوالوں کے مزید امتحان نہ لیا جائے۔ آخرمیں ساجدہ وسیم ملک نے مطالبہ کیا کے محسن پاکستان میاں محمد نواز شریف کو فی الفور رہا کیا جائے۔ ساجدہ وسیم ملک نے کہا پاکستان کے عوام اپنے سابقہ و زیراعظم میاں نواز شریف کے ساتھ ہیں ۔ میاں نواز شریف نے اس ملک سے اندھیروں کو دور کیا . معیشت کو مضبوط کیا موٹر ویز دی میاں فیملی کے خلاف تمام شازشوں کو انشااللہ ناکام بنایں گے. اور ایسی تمام شازشوں کی مذمت کرتے ہیں.

ساجدہ ملک نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن واحد قومی جماعت ہے، جس نے خواتین کو ہر شعبہ میں نمائندگی دی چاہے خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے وسائل کی فراہمی ایک روشن معاشرے کی تشکیل کے لئے سود مند سرمایہ کاری ہے،خواتین کو مساوی حقوق دینے سے ہی معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا،ملک کی تعمیر و ترقی میں خواتین کے کردار سے انکار نہیں کیا جا سکتا،دین اسلام خواتین کو با اختیار بنانے اور مساوی حقوق دینے پر زور دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت سمجھتی ہے کہ خواتین کو عملی میدان سے دور رکھ کر ملک ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتا۔

sajidalmalikpmln@gmail.com
03124828367