اسلام آباد (جیوڈیسک) عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے دوران آئی ایس آئی کو بلانے پر اتفاق کر لیا گیا تھا۔ آرٹیکل ایک سو نوے کے تحت کسی بھی خفیہ ایجنسی کو بلایا جا سکتا ہے۔
بنی گالہ اسلام آباد سے ننکانہ صاحب روانگی کے وقت میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مذاکرات میں آئی ایس آئی کی سپیشل تحقیقاتی ٹیم کی بات ہوئی تھی، حکومت آئی ایس آئی کو بلانے پر مان چکی تھی۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں دوبارہ الیکشن ہوئے تو زیادہ اکثریت سے جیتیں گے ، دھرنا ختم کر دیا تو حکومت تحقیقات سے پیچھے ہٹ جائے گی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ اشتہاروں پر روپیہ خرچ کرکے ترقی نہیں ہوتی ، چیف الیکشن کمشنر کے لیے ان کے امیدوار ناصر اسلم زاہد ہی ہیں۔