حکومت اور جے یو آئی ف کے درمیان ہونے والے مذاکرات منسوخ

Abdul Ghafoor Haidari – Sadiq Sanjrani

Abdul Ghafoor Haidari – Sadiq Sanjrani

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) حکومت کی مذاکراتی کمیٹی اور جے یو آئی ف کے درمیان ہونے والے مذاکرات منسوخ ہو گئے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مولانا عبدالغفور حیدری سے آج ملاقات کرنا تھی جسے اب منسوخ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کا فیصلہ اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کرے گی۔

ذرائع کے مطابق رہبر کمیٹی کا اجلاس 22 اکتوبر کو اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا ہے جس میں حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے یا نا کرنے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن رہنماؤں سے مشاورت کے بعد مذاکرات کا اختیار رہبر کمیٹی کو دیا ہے۔

رہنما جے یو آئی ف مولانا عبدالغفور حیدری نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو فون کیا اور انہیں آج شام ہونے والی ملاقات کی منسوخی سے متعلق آگاہ کیا۔

عبدالغفور حیدری نے جیو نیوز کو بتایا کہ ہم نے تمام صورتحال سے صادق سنجرانی کو آگاہ کر دیا ہے، امید ہے صادق سنجرانی جلد رہبر کمیٹی سے رابطہ کریں گے۔