حکومت مذاکرات کے لئے کوئی دباؤ قبول نہ کرے: فضل الرحمان

 Fazal-ur-Rehman

Fazal-ur-Rehman

اسلام آباد (جیوڈیسک) جمیعت علمائے اسلام کیسربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ڈرون حملوں کا معاملہ اٹھا کر عوامی امنگوں کی ترجمانی کی، وقت آ گیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ آقا اور غلام کے تعلق کو ختم کیا جائے۔

ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ڈرون حملوں کے حوالے سے وزیراعظم کے موقف کی تائید کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے ڈرون حملوں کا معاملہ اٹھا کر عوامی امنگوں کی ترجمانی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وقت آ گیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ آقا اور غلام کے تعلق کو ختم کیا جائے ہمیں اپنے پاں پر کھڑا ہو کر امداد سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہیے۔

فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت کو طالبان سے مذاکرات کے لیے کوئی دبا قبول نہیں کرنا چاہیے۔ مذاکرات صرف پاکستانی طالبان کے ساتھ ہی نہیں ہونے چاہییں بلکہ ناراض بلوچوں کو بھی قومی دھارے میں لانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلی دفعہ حکومت کا ذاتی اور عوامی نقطہ نظر ایک ہوا۔ وزیراعظم کی جانب سے قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی کا معاملہ اٹھانا قابل ستائش ہے۔