لاہور (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات خرم فاروق نے کہا ہے کہ حکومت دھرنوں کے قائدین کے ساتھ براہ راست بات چیت کا سلسلہ شروع کرکے اسے منطقی انجام تک پہنچائے۔
ادھرپیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری جنرل تنویر اشرف کائرہ نے سابق آرمی چیف اسلم بیگ کے عمران خان اور ڈاکٹر طاہرالقادری پر الزامات کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ الزامات سچ ہیں تو پھر یہ ملک کی آزادی پر براہ راست حملے کے مترادف ہے جسکو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔