حکومت سے مذاکرات کامیاب، آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا ہڑتال ختم کرنے پر اتفاق

Oil Tankers Association Talks

Oil Tankers Association Talks

اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت اور آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے درمیاں مذاکرات ختم، آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن اور حکام میں ہڑتال ختم کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت اور آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن میں معاملات طے پا گئے، حکومت اور آئل ٹینکرز مالکان نے مسائل کے لئے کمیٹی بنانے پر اتفاق کر لیا، حکومت نے 15 روز میں آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے مسائل حل کروانے کی یقین دہانی کرا دی۔

واضح رہے آئل ٹینکرز کی ہڑتال کے باعث ملک بھر میں پیٹرول کی سپلائی بری طرح متاثر ہوگئی ہے، چند ہی پمپس پر پیٹرول مل رہا ہے اور جہاں پیٹرول فروخت ہو رہا ہے وہاں لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں، پیٹرول نہ ہونے کے باعث سڑکوں پرپبلک ٹرانسپوٹ معمول سے کم ہے، عوام دھکے کھانے پر مجبور ہیں، کئی افراد دفاتر نہیں پہنچ سکے۔