حکومت کی نئی جیولری اسکیم صنعت دشمن فیصلہ ہے، سعید مظہر

Jewelery

Jewelery

پاکستان جیم مرچنٹس اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے حکومت کی نئی جیولری اسکیم کو مسترد کرتے ہوئے ناقابل عمل اور صنعت دشمن فیصلہ قراردے دیا ہے۔ جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سعید مظہر علی نے کہا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے سونے کی درآمد اور جیولری کے برآمد کے لیے منظورہ کردہ نئی اسکیم انڈسٹری کو تباہ کرکے برآمدی منڈی بھارت کی جھولی میں ڈالنے کی سازش ہے ۔نئی اسکیم میں ایسی شرائط شامل کردی گئی ہیں جن سے ملک سے زیورات کی ایکسپورٹ مکمل طور پر بند ہوجائیگی۔

نئی اسکیم میں خریدار ملک کی لیگل اتھارٹی کا کنٹریکٹ اور بیرون ملک پاکستانی فارن آفس سے تصدیق کو لازمی قرار دیا ہیاور ویلیو ایڈیشن کی شرح بھی بڑھادی گئی ہے سونے کی چوڑیوں اور چین پر ویلوی ایڈیشن کی شرح 4فیصد سے بڑھا کر 8فیصد، گولڈ جیولری پر ویلیو ایدیشن کی شرح 6فیصد سے بڑھا کر 12 فیصد اور جڑا جیولری کے لیے ویلیو ایڈیشن 9فیصد سے بڑھا کر 13 فیصد کردی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ویلیو ایڈیشن کی شرح میں کمی کی تجویز دی تھی ۔لیکن ویلیو ایڈیشن کی شرح بڑھادی گئی جس سے برآمدات بند ہو جائیں گی۔ نئی اسکیم میں ایکسپورٹ کنسائمنٹ کی 50فیصد مالیت سونے کی شکل میں جبکہ ویلیو ایڈیشن سمیت سونے کی باقی 50 فیصد مالیت زرمبادلہ کی شکل میں بینکنگ چینلز سے وطن واپس لانے کی شرط عائد کی ہے زرمبادلہ کی شکل میں سونے کی قیمت واپس لانے پر ایک فیصد ودہولڈنگ ٹیکس بھی عائد ہے اس ایک شرط پر عمل درآمد سے ہی انڈسٹری مکمل طور پر بند ہوجائیگی۔