کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) حکومت ہوش کے ناخن لیتے ہوئے اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کے عمل کو بہتر بنائے۔ ملک آئے روز جلسے جلوسوں کو متحمل نہیں ہو سکتا۔ حکومت جائز مطالبات مان کر مسئلہ کو حل کرے۔ ان خیالات کا اظہار سماجی کارکن کامران خان سیہڑ ، محمد جنید طارق ، مسٹر شازل ، احمد رشید نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پر امن احتجاج تمام جماعتوں کا حق ہے۔ لیکن جلائو گھیرائو کسی صورت بھی ٹھیک نہیں۔ ایک جانب دھرنوں نے ملکی معیشت پر گہرے اثرات مرتب کیئے ہوئے ہیں۔ جبکہ دوسری جان بھی مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں۔ جس پر ملک کے حالات مزید خراب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران ہوش کے ناخن لے کر اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کو با عمل بنائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) آئے روز پارٹیاں تبدیل کرنا سیاستدانوں کی سوچ اور فکر کے منافی ہے۔ جو کسی صورت بھی مناسب نہیں۔ ان خیالات کا اظہار مقامی وکیل چوہدری انعام الحق نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بہادر خان کا آئے روز پارٹیاں تبدیل کرنا کسی بھی سنجیدہ آدمی کا کام نہیں۔ تا ہم عوام کو ایسے لوگوں کا پتہ چل جانا چاہیئے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) جامعت اہل سنت کے ڈویژنل کنوینئر علامہ قاری اشفاق سعیدی گولڑوی کی علالت کے باعث آج جامعہ سعیدیہ میں منعقد ہونے والی عرس حضرت پیر سید نصیر الدین نصیر کی تقریب ملتوی کر دی گئی۔
معروف عالم دین جماعت اہل سنت کے ڈویژنل کنوینئر قاری محمد اشفاق سعیدی گولڑوی اپنڈکس کے باعث ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال لیہ میں داخل ہو گئے۔ جہاں پر ان کا کامیاب آپریشن کر دیا گیا۔ تمام اہل اسلام سے دعائے صحت کی اپیل ہے۔
سیلاب 2010 ء کے باعث کروڑ نشیب کے لسکانی والا ، شینہ والا ، بدھوڈار والا اور باستی قاضی روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ 4 سال گزرنے کے گزرنے کے باوجود روڈز کی تعمیر و مرمت نہیں کی گئی۔ علاقہ کے شہریوں محمد بہرام ، جنید طارق ، ملک منظور بھڈا ، سید اقبال حسین شاہ ودیگر نے ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن اور ڈی سی او لیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سیلاب 2010 میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار روڈز آمدورفت کیلئے شدید مشکلات کا باعث ہیں ان کی فی الفور تعمیر و مرمت کیا جائے۔