حکومت نے آئندہ ماہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے غریب عوام کو ایک اور مہنگائی کا جھٹکا دیا ہے۔ اعجاز احمد
Posted on October 21, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
چکوال : پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری ڈیفنس میں طارق ثمینہ میر کی طرف سے دی گئی عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے آئندہ ماہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے غریب عوام کو ایک اور مہنگائی کا جھٹکا دیا ہے انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے دھاندلی اورکرپشن کرکے حکومت حاصل کی ہے وہ کس طرح اسکا خاتمہ کر سکتے ہیں۔
کارکن بلدیاتی انتخابات کی بھرپوری تیاری کریں انشا اللہ بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کرے گی’ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) والے بتائیں انہوں نے ملک او رعوام کا کونسامسئلہ حل اور وعدہ پورا کیا ہے ،’ تحریک انصاف بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گی اور کارکن تیاری کر لیں اگر دھاندلیوں کیخلاف کوئی ایکشن نہ لیا گیا تو تحریک انصاف کے کارکن سڑکوں پر ہونگے، انہوں نے کہا کہ غریب عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے اور اوپر سے حکومت نے غریب عوام پر مزید مہنگائی کا بوجھ ڈال کر رہی سہی کسر پوری کر دی ،جمہوری حکومت اور بھاری مینڈیٹ کے دعوے داروں نے غریب عوام کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ہے ،آئے دن خودکشیاں حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے لیکن بے حس حکمرانوں نے اپنے پہلے چار ماہ میں ہی عوام کو مایوسی کے سائے تلے دھکیل دیا ہے ،اس مہنگائی کا اثر آنے والے بلدیاتی الیکشن میں ضرور ہوگا کیونکہ عوام اب سمجھ چکی ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کو کوئی ریلیف نہیں دے سکتی اور جو امیدیں عوام نے مسلم لیگ (ن) سے لگائی تھی وہ کبھی پوری نہیں ہو سکتی کیونکہ انہیں عوام کی نہیں صرف اپنے اقتدار کی فکر ہے۔عید ملن پارٹی میں رہنماء پاکستان تحریک انصاف چکوال راجہ یاسر سرفراز خان، شبیر سیال، نعیم میر ،میاں حامد معراج، ڈاکٹر نوشین حامد، عندلیب عباس، ڈاکٹر سیمی بخاری، حافظ فرحت عباس، عرفان احمد ، اشتیاق ملک، فوادرسول، اویس یونس، نیلم اشرف، رخسانہ نوید ، عالیہ حمزہ ملک، میر طارق، ڈاکٹر زرقا تیمور سمیت کارکنا ن کی کثیر تعداد شریک تھی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com