پشاور (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ صرف قومی اسمبلی میں تقریریں کرنے سے مسلہ حل نہیں ہو گا وزیر اعظم کو اصل ایشو کی جانب آنا پڑے گا اور سوالوں کے جوابات دینے ہوں گے۔
جامعہ اشرفیہ میں طلباء کی دستار بندی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں آئے روز تقریر کرنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ حکومت کو غیر جانبدار کمیشن قائم کرنا ہو گا۔
جبکہ حکومت کو ٹی آر اوز پر اپوزیشن سے مذاکرات کرنے ہوں گے۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس پر ایک درجن سے زائد حکمران اپنا منصب چھوڑ چکے ہیں، تاہم ہمارے ہاں اخلاقیات کی کمی ہے۔ آف شور کپمنی رکھنے والوں کو خود احتساب کے سامنے پیش کرنا چایئے۔