حکومت بھارتی دہشتگردی کا منہ توڑ جواب دے :جماعۃ الدعوۃ

Jamat ud Dawa

Jamat ud Dawa

لاہور (جیوڈیسک) امریکہ اور اس کے اتحادی افغانستان میں شکست پر بھارت کو پاکستان پر مسلط کرنا چاہتے ہیں مگر ان کی یہ کوششیں کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گی۔

ان خیالات کا اظہار پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، مولانا امیر حمزہ، مولانا ابوالہاشم اور حافظ خالد ولید نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج پچھلے کئی دنوں سے کنٹرول لائن پر فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے جس سے متعدد پاکستانی جاں بحق اورزخمی ہو چکے ہیں۔ وہ جارحیت کا ارتکاب خود کر رہا ہے اورالزامات پاکستان پر لگاکر دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

ہم سمجھتے ہیں کہ حکمرانوں کی کمزور پالیسیوں اور ہمارے اندرونی اختلافات سے فائدہ اٹھا کر بھارت سرحدی حدود کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ حکومت پاکستان کو بھارتی دہشت گردی کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اس کا منہ توڑ جواب دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت امریکہ کی شہ پر کنٹرول لائن پربار بارجارحیت کا ارتکاب کررہا ہے۔