لاہور (اقبال کھوکھر) گلوبل کرسچن وائس کی صدر زیباگل نے معروف پاکستانی سماجی رہنماء عبدالستارایدھی کی وفات پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔
ایدھی خاندان کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایدھی کی وفات سے لاکھوں بچے یتیم ہوگئے اور انسانی سرگرمیوں کو دھچکا پہنچا ہے۔ان کی خدمات کو ہمیشہ یادرکھاجائے گا۔
انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ سکولوں میں پڑھائے جانے والے نصاب میں ایدھی کی خدمات پر مبنی سبق شامل کیا جائے۔