کراچی (جیوڈیسک) حکومت سندھ نے نئے مالی سال میں وزیر اعلی ہاوس کے بجٹ میں تقریباً ایک سو فیصد اضافہ کردیا ہے۔ نئے مالی سال کے بجٹ میں وزیر اعلی ہاس کا بجٹ 4 ارب 33 کروڑ روپے کردیا گیا ہے۔
گزشتہ مالی سال میں وزیر اعلی ہاو¿س کا کل بجٹ ایک ارب 74 کروڑ روپے تھا جسے بعد میں نظرثانی کرکے 2 ارب 23 کروڑ روپے کردیا گیا تھا۔
واضح رہے گزشتہ روز حکومت سندھ نے مالی سال 2016-17ءکیلئے 8 کھرب 69 ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش کردیا جس میں سرکاری ملازمین اور تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔