حکومت کو سرکاری اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کی تجویز

E P C C I

E P C C I

اسلام آباد (جیوڈسک) وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ وہ سرکاری اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم اور سالانہ چھٹیوں میں کمی کا نیا شیڈول جاری کرے تاکہ ملکی معیشت میں مزید بہتری لائے جاسکے۔

وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت کے مطابق حکومت ملک میں سالانہ چھٹیوں سے متعلق مناسب پالیسی مرتب کرے، ہر سیاسی جماعت حکومت میں آنے کے بعد چھٹیوں کی تعداد بڑھاتی ہے، چھٹیوں کے علاوہ ہڑتالیں بھی ملکی معیشت پر منفی اثر ڈالتی ہیں۔ ایف پی سی سی آئی نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ ملک میں سرکاری اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم کردی جائے۔ ہفتے میں دو دن کسٹمز اور بینکوں کے بند ہونے سے برآمدات سے متعلق مشکلات آتی ہیں۔

اس کے علاوہ عید کے موقع پر 3 سے چار دن تک ملکی معیشت منجمد ہوجاتی ہے۔ سرکاری اداروں میں چھٹی سے کاروبار شدید متاثر ہوتا ہے، حکومت فوری طور پر ملک میں کم چھٹیوں کا سالانہ شیڈول جاری کرے۔ ماہرین کے مطابق ہفتے میں دو دن چھٹی کے باعث کسٹمز دفاتر بند ہونے سے معیشت کو ماہانہ 2 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے۔