اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت خزانہ نے تیل سے بجلی بنانے کےلیے مزید 15 ارب روپے جاری کر دیئے، حکومت یکم جولائی سے اب تک اس شعبے میں 52 ارب روپے کی سبسڈی دے چکی ہے۔
وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق 15 ارب روپے کی یہ رقم آیندہ دو روز میں پاکستان اسٹیٹ آئل تک پہنچ جائے گی اور تیل سے بجلی بنانے کے لیے استعمال ہوسکے گی۔ رقم ملنے سےپی ایس او کے مالی بحران کے خامتے میں بھی مدد ملے گی۔
جسے مختلف اداروں سے تقریباً 232 ارب روپے وصول کرنے ہیں۔ ذرائع کا کہنا تھاکہ رواں مالی سال جولائی سے اکتوبر کے وسط تک بجلی کے شعبے کے لیے 52 ارب روپے سبسڈی جاری ہوچکی ہے۔