کراچی (جیوڈیسک) کراچی ایک سال میں حکومتی قرض ایک ہزار پانچ سو ستاون ارب روپے بڑھ گئے۔ مجموعی قرض جی ڈی پی کا تریسٹھ اعشاریہ دو فیصد ہو گیا۔
اسٹیٹ بینک کے جون دو ہزار تیرہ تک کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت کے مجموعی اندرونی و بیرونی قرض چودہ ہزار چار سو اکاسی ارب روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے۔ حکومت کے ذمے مقامی قرضوں کا حجم نو ہزار پانچ سو آٹھ ارب روپے ہے جبکہ بیرونی قرضوں کا حجم چار ہزار تین سو گیارہ ارب روپے ہے۔