اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ حکومت نے آپریشن پر اعتماد میں نہیں لیا، پی ٹی آئی اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے، صوبے کے 62 ہزار افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے آپریشن پر اعتماد میں نہیں لیا، مذاکرات کرنے والوں کو تنگ نہ کیا جائے، فوجی کارروائی صرف مذاکرات کی مخالفت کرنیوالوں کیخلاف ہونی چاہئے، پاکستان تحریک انصاف اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔
وہ کہتے ہیں کہ اب تک صوبے بھر سے 62 ہزار افراد بے گھر ہو چکے ہیں، پارٹی کی ہدایت پر بے گھر افراد سے مکمل تعاون کیا جائے گا، صوبے میں آنے والوں کی رجسٹریشن کی جارہی ہے۔