حکومت اپوزیشن کے ٹی او آر نہ مانے تو وہ اس معاملے پر ڈٹ جائیں، بلاول کی پارٹی رہنماؤں کو ہدایت

Bilawal

Bilawal

دبئی (جیوڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ اگر حکومت پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے اپوزیشن کے ٹی او آر نہ مانے تو وہ اس معاملے پر ڈٹ جائیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں اور پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے ٹی او آر بنانے والی پارلیمانی کمیٹی میں شامل پیپلز پارٹی کے ارکان کو ہدایت کی ہے کہ پارٹی رہنما حکومت کو کوئی متبادل راستہ نہ دیں، حکومت ہمارے ٹی او آرنہ مانے تو ڈٹ جائیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کے معاملے پر حکومت کو بھاگنے نہیں دیں گے، نواز شریف سےنا تو سمجھوتاہوگا اور نہ ی کوئی رعایت ہوگی، اب مفاہمت حکومت سے نہیں، بلکہ اپوزیشن سے کریں گے۔ اپوزیشن کےساتھ جہاں جہاں چلنا پڑا چلیں گے، پارلیمانی فورم پر بات نہ بنی تو عوام میں جائیں گے، اپوزیشن کے ٹی او آر نہ مان کر حکومت خود اپوزیشن کو دوسرا راستہ اختیار کرنے پر مجبور کررہی ہے۔