کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار عرفان سولنگی عرف پٹی والا نے کہا ہے کہ حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد تیزی سے وسعت ‘قوت اور استحکام حاصل کرتا جا رہا ہے۔ آصف زرداری کی جانب سے ورکروں کو اسلام آباد لانے کی دھمکیوں کے بعد بلاول بھٹو کی جانب سے لات مارکر حکومت گرانے کے دعووں کے بعد اب مولانا فضل الرحمان کی جانب سے اپوزیشن کو متحدک رنے کی کوششیں میں تیزی کے بعد حکومت کیخلاف جارحانہ کردار ادا نہ کرنے کی پالیسی پر گامزن نواز شریف اور شہباز شریف بھی اس حکومت مخالف سیاسی اتحاد کا حصہ بنتے دکھائی دے رہے ہیں جس میں شامل سیاسی قائدین کل تک دھرنوں اور لانگ مارچ کی سیاسی کے مخالف تھے اور اس طرز سیاست کو قومی معیشت اور جمہوریت دونوں ہی کیلئے زہر قاتل قرار دیتے تھے مگر احتساب سے تحفظ اور چاہت اقتدار کو قومی و عوامی ضرورت قرار دیکر جس جارحانہ سیاست کی بنیاد ڈالنے چاہتے ہیں۔
ماضی کے تلخ تجربات کی بنیاد پر یہ کہا جاسکتا ہے کہ ”ہم نہیں تو کوئی نہیں “ کی پالیسی جمہوریت کواس طرح سے لے ڈوبے گی کہ پھر کئی عشروں تک جمہوریت کی بحالی کیلئے قوم کو قربانیاں دینی ہونگی جس کا واضح مطلب یہ ہے کہ عوام کے ہاتھوں مسترد ہوکر ایوان ‘ اختیار اور اقتدار سے دور ہونے والے ”مسترد “ ہونے کا اپنا غصہ” سسٹم “پر نکال کر عوام کو ”سزا “ دینا چاہتے ہیں اور ان کی چال کو سمجھنے کی بجائے عوامی حمایت سے ایوان و اقتدار میں رہنے والے ان کی سازش کا حصہ بن رہے ہیں۔