حکومت کو اپوزیشن کےاحتجاج کی کوئی پرواہ نہیں: نعیم الحق

Naeem ul Haq

Naeem ul Haq

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق کا کہنا ہے کہ حکومت کو اپوزیشن کے احتجاج کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

نعیم الحق نے کہا کہ موجودہ چیئرمین سینیٹ اچھا کردار ادا کررہے ہیں اور نئے چیئرمین سینیٹ کے لیے اپوزیشن کسی ایک نام پر متفق نہیں ہو سکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن قوانین کے تحت احتجاج کرتی ہے تو اس کی مخالفت نہیں کریں گے لیکن قوانین توڑنے کی کوشش کی تو قانون حرکت میں آئے گا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ حکومت کو اپوزیشن کے احتجاج کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔