حکومت پی آئی اے ملازمین کے مسائل سے آگاہ ہے، پرویز رشید

Pervez Rasheed

Pervez Rasheed

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید کی سربراہی میں پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ممبران نے پرویز رشید کو پی آئی اے کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو یقین دلایا کہ حکومت پی آئی اے ملازمین کے مسائل سے آگاہ ہے۔

حکومت کی جانب سے کوئی بھی ایسا قدم نہیں اٹھایا جائے گا جو ملازمین کے مفاد میں بہتر نہیں ہو گا۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات ضرور کئے جائیں گے جس سے ادارے کو درپیش مشکلات اور بحران کا خاتمہ ہو۔