حکومت نے ہدف سے زائد کے پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز فروخت کر دئیے

Bonds

Bonds

لاہور (جیوڈیسک) اسٹیٹ بنک کے مطابق نیلامی میں چار سو پچیس ارب کے پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز فروخت کئے گئے جبکہ ہدف سو ارب روپے مقرر تھا۔

نیلامی میں تین سال کے دو سو پینتالیس ارب پانچ سال کے 80 جبکہ دس سال کے ننانوے ارب روپے مالیت کے بانڈز فروخت کئے گئے۔ بیس سالہ بانڈ کی تمام پیشکش مسترد کر دی گئی۔