ٹیکسلا( ڈاکٹر سید صابر علی سے) ہیوی مکینکل کمپلکس (ایچ ایم سی) کے محنت کشوں کی تنخواہ کی بحالی وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا بہت بڑا کارنامہ ہے، ایچ ایم سی کے محنت کشوں کے لئے یہ بہت بڑی خوشخبری ہے، ہم اپنے قائد چوہدری نثار علی خان کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں، محنت کش ہمارے ملک کا عظیم سرمایہ ہیں،ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے متحرک راہنما و سابق ناظم ٹیکسلاحاجی شیخ صوفیان مسعود،سابق امیدوار برائے کینٹ بورڈ ٹیکسلا حاجی محمد ضرار اعوان،چئیرمین یوسی لب ٹھٹھو حاجی علی اصغر اعوان، ممبران میونسپل کمیٹی ٹیکسلا ملک طاہر محمود عرف طاہری، محمد ایوب صراف، ذیشان صدیق بٹ، ملک محمد سلیم عرف ماما سلیم، راجہ نجیب عباسی، سابق امیدوار برائے میونسپل کمیٹی وارڈ نمبر1ارشد محمود ملک، سابق امیدوار کینٹ بورڈ واہ وارڈ نمبر8راجہ شیراز اصغر، راجہ سرفراز اصغر، راجہ عامر سعید ، طاہر محمود راجہ ایڈووکیٹ ، جاوید اقبال منگرال ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔
انھوں نے کہا کہ تحصیل ٹیکسلا محنت کشوں کا علاقہ ہے اور ہمارے قائد چوہدری نثار علی خان نے ہمیشہ محنت کشوں ،مزدوروںاور دیہاڑی دار طبقہ کے لئے اہم اقدامات کئے ہیں ایچ ایم سی کے محنت کشوں کی چھ ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان کر کے چوہدری نثار علی خان نے نہ صرف ایچ ایم سی کے محنت کشوں بلکہ اہل علاقہ کے دل جیت لئے ہیں ،ہمیں فخر ہے کہ چوہدری نثار علی خان جیسا جرات مند اور سیاسی بصیرت رکھنے والا لیڈر ہمیں ملا ہے جس نے اس حلقہ سے ہارنے کے باوجود اس حلقہ کے عوام سے رشتہ نہیں توڑا اور اربوں روپے کے میگا پروجیکٹ دئیے ،محنت کش ایچ ایم سی کا ہو یا پی او ایف کا یا کسی اور ادارے کا سب کے مسائل مسلم لیگ(ن) ہی حل کریگی،نہ صرف ایچ ایم سی کے محنت کشوں کو چھ ماہ کی تنخواہیں ملیں گی بلکہ انکے دیگر مسائل بھی ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔چوہدری نثار علی خان نے ہمیشہ مزدور دوستی کا ثبوت دیا اور محنت کشوں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی بھرپور سعی کی جس پر کارکنان مسلم لیگ ن کو فخر ہے،۔