حکومت پاکستان ایسے ملک دشمن عناصر کے خلاف فی الفور کاروائی کرے۔ ملک صفدر اعوان
Posted on April 30, 2014 By Majid Khan کراچی
کراچی: تنظیم الاعوان پاکستان کے چیئر مین ملک صفدر اعوان اور سیکریٹری اطلاعات ملک شاہد اعوان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فوج اور آئی ایس آئی ہمارے ملک کے محب وطن اور قابل فخر ادارے ہیں جن پر پوری پاکستانی قوم ناز کرتی ہے لیکن مخصوص میڈیا گروپ کی جانب سے ایک واقعہ کو بنیا د بنا کر اپنے ہی ملک کی خفیہ ایجنسی کے خلاف بے بنیاد الزام تراشی اور لغو پروپگنڈہ کسی طور بھی ذمہ درانہ فعل نہیں۔
کسی کو بھی اس بات کی ہر گز اجازت نہیں ہونی چاہیئے کہ وہ جب چاہے اپنی ہی ملک کے حساس اداروں کے خلاف الزامات لگاتا پھرے تنظیم الاعوان پاکستان کے رہنمائوں نے مزید کہاکہ پاکستان کے یہی عظیم ادارے دشمن کی آنکھ کا کانٹا بنے ہوئے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان ایسے ملک دشمن عناصر کے خلاف فی الفور کاروائی کرتے ہوئے ان کا محاسبہ کرے جو ملکی سیاست اور دفاع وطن کیلئے خطرہ بن چکے ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com