اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان بین القوامی تجارتی فورم میں بھارت کی جانب سے اپنی زرعی مصنوعات پر سبسڈی دینے کے مطالبے کی سخت مخالفت کرے۔ایف پی سی سی آئی کے صدر نے وزیر تجارت کو مراسلہ لکھ دیا۔ وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کے صدر ذکریا عثمان کا کہنا ہے کہ زرعی ملک ہونے کے ناطے ملکی برآمدات میں اجناس کا ایک اہم حصہ ہے۔
بھارت کی جانب سے اپنی زرعی مصنوعات پر مراعات جاری رکھنے سے پاکستانی اجناس کا عالمی سطح پر مقابلہ کرنا مشکل ہوجائے گا جس کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان ڈبلیو ٹی او کے فورم پر بھارت کی مخالفت کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی منڈی میں بھارتی سستے چاول کے باعث پاکستانی ایکسپورٹرز کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ذکریا عثمان کے مطابق حکومت ڈیری مصنوعات کے سمیت زرعی شعبے کے لیے مشینری اور توانائی پر سبسڈی فراہم کرکے ملک میں خوارک کی فراہمی بہتر کرسکتی ہے۔