اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ آئی ایس پی آر نے قومی جذبات کی ترجمانی کی۔ پاک فوج کے جوانوں اور افسران کی شہادت سے متعلق وضاحت سیاست میں مداخلت نہیں۔
پرویز رشید کا کہنا تھا کہ انہیں جماعت اسلامی کے امیر کا کوئی خط موصول نہیں ہوا۔ وفاقی وزیر اطلاعات کی وضاحت کے ردعمل میں جماعت اسلامی کے رہنماء سلمان بٹ نے کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے بقول انہوں نے 12 اکتوبر 1999ء کو بطور آرمی چیف عوامی جذبات کی ترجمانی کی۔
پرویز رشید بتائیں کہ کیا یہ اقدام بھی درست تھا؟۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ بہت سی جماعتوں کے موقف تبدیل ہوتے دیکھے لیکن جماعت اسلامی نظریاتی موقف پر قائم ہے۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ نان ایشوز پر بحث ڈرون حملوں کو قانونی تحفظ دینے کیلئے کی جا رہی ہے۔