پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) حکومت پاکستان پاک فوج کے ساتھ مل کر ہر روز دہشت گردی کے خلاف بہتر سے بہتر نتائج حاصل کر رہی ہے ، دہشت گردوں کا تیزی سے قلع قمع ہو رہا ہے ، ملک پاکستان کے جس حصے میں بھی یہ دہشت گرد جو کہ نا اسلام کے محسن ہیں اور نہ ہی انسانیت کے محسن ہیں اور جو جو جانی و مالی نقصانات یہ کر رہے ہیں۔
ان خیالات کااظہاراسرار احمد پھلوری جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ(ن) پیرمحل نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ دہشت گردی کے خلاف حکومت اور فوج نے مل کر ایک کر رکھا ہے اور دِن رات ایک کر کے وہ چاہتے ہیں کہ جتنی جلدی ہو سکے ان سے ہمیشہ کے لیے چھٹکارا حاصل کیا جا سکے ، وقت قریب آن پہنچا ہے جب اِن دہشت گردوں کا جب سے خاتمہ ہو گا اور ملک پاکستان کی سرزمین پر ہر کونے میں امن و امان اور سکون و سلامتی ہو گی ، ہماری حکومت چاہتی ہے کہ عوام الناس سکھ اور چین کا سانس لے ، اپنے معاملات نپٹائے اور گھر سے باہر نکلتے ہوئے اُنہیں کوئی خطرہ نہ ہو۔
اور اس کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے ، اس سلسلہ میں عوام الناس کو بھی جاگ کر رہنا ہو گا ، اور اپنے اِرد گرد ماحول پر نظر رکھنی ہو گی ، خدا کے فضل و کرم سے بہت جلد اِن دہشت گردوں سے چھٹکارا بھی ملے گا اور دہشت گردی کا خاتمہ بھی مستقبل بنیادوں پر ہو گا۔