فیصل آباد : جنرل کونسلر سی سی 119 محسن مجید انصاری’ تحریک انصاف کے رہنما حافظ ہاشم انصاری، چوہدری ظہیر عباس انصاری نے کہا ہے کہ حکومت پاناما دستاویزات پر وزیراعظم اور ان کے اہلخانہ کا احتساب نہیں چاہتی۔ پاناما لیکس کا معاملہ دبانے کی حکومتی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے اوراگراس معاملے پر کمیشن نہ بنا تو عید کے بعد سڑکوں پر آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
حکومتی رویہ مایوس کن ہے جو احتساب سے بھاگ رہی ہے جبکہ حکومت ایک بار پھر شریف خاندان کی کرپشن اور ٹیکس چوری سے عوام کی توجہ ہٹانے میں ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکو متی دعوے دھڑ ے کے دھڑ ے رہ گئے۔سحر ی و افطاری کے وقت غیر اعلانیہ لو ڈشیڈنگ عوام کے ساتھ ظلم ہے ۔ رمضان المبارک میں بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ نے روزہ داروں کی زندگیاں اجیرن بنا دی ہیں۔