اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت اور پاکستان عوامی تحریک کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کیلئے معاوضے اور مقدمہ درج کرنے کی پیشکش کریگی جبکہ حکومت کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے استعفے کی بھی پیشکش کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب اور گورنر سندھ وزیراعظم سے ملاقات کے بعد طاہر القادری سے ملاقات کرینگے، اور طاہرالقادری کو حکومتی پیشکش سے باضابطہ آگاہ کرینگے۔
دونوں گورنرز کی موجودگی میں طاہر القادری حکومتی پیشکش سے دھرنے کے شرکا کو آگاہ کرینگے، پیشکش قبول کرنے کے بعد طاہر القادری کی جانب سے دھرنا ختم کرنے کااعلان متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے استعفے کا فیصلہ ان کی چین سے وطن واپسی پر ہو گا۔