حکومت نے پیمرا کے 3 پرائیوٹ ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

PEMRA

PEMRA

اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت نے پیمرا کے 3 پرائیویٹ ارکان اسرار عباسی، میاں شمس اور فریحہ افتخار کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ تینوں ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کی وجہ نظم وضبط کی خلاف ورزی اور پیمرا اور اس کے افسران پر من گھڑت الزامات کو بتایا گیا ہے اور تینوں سے اس حوالے سے جواب طلب کیا گیا ہے جبکہ ممبر پیمرا میاں شمس نے کہا کہ انہیں ایسا کوئی شوکاز ابھی تک موصول نہیں ہوا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیمرا ارکان کا کہنا تھا کہ چیرمین کی غیر موجودگی میں پیمرا رولز کے مطابق تمام اختیارات ممبران کو حاصل ہیں اور ان ہی اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے جیو ٹی وی کے لائسنس معطل کئے گئے ہیں۔