لاہور: مرکزی امیرتحریک اُویسیہ پاکستان، پیر غلام رسول اُویسی، مرکزی سینئرنائب امیر، سید عرفان احمد، صدر پنجاب پیر توصیف النبی مجددی، سیکرٹری مالیات، محمد حبیب اللہ اسدنے کہا کہ پانامہ فیصلہ آنے پر حکمران طبقہ خوش ہے، سب مٹھایاں کھا رہے ہیں، حکومت بھی جیت گئی اور اپوزیشن بھی، ہمیشہ کی طرح حکمران طبقہ جیت گیا،عوام انصاف کے منتظرہیں،ثابت ہوگیاتمام سیاستدانوں کے مفادات ایک جیسے ہی ہیں،حالات پرغورکریں تومعلوم ہوتاہے کہ سپریم کورٹ نے پانامہ کیس میںلوگوں کی اُمیدسے بہترفیصلہ دیا،وزیراعظم اہل نہیں رہاتوپھرتحقیقات تک عہدے پررہنے کاکوئی جواز نہیں.
عوام جان چکے ہیں کہ گزشتہ سترسالوں سے نوسربازوں کے ہاتھوں کھیلتے رہے ،آنے والے الیکشن میں قوم کرپٹ نظام کومستردکرکے نفاذاسلام کوووٹ دے تاکہ ملک وقوم کی عزت،خوشحالی اورسلامتی کاسفرشروع ہوسکے،انہوں نے کہا کہ باطل نظام نہیںاسلام طاقتورکااحتساب کرنے کی قدرت رکھتا،موجودہ نظام میں اتنی جان نہیں کے چورکوچورکہہ سکے،اسلام چورکونہ صرف چورکہتاہے بلکہ سزابھی دیتا ہے.