ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) مسلم لیگ ن کے ضلع راولپنڈی کے صدر سردار ممتاز پسوال، تحصیل صدر فیاض خان تنولی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے، تحصیل ٹیکسلا میںکروڑوں روپے کی لاگت سے عوامی فلاح و بہبودکے منصوبوں کی تکمیل چوہدری نثار علی خان کی خصوصی نوازشات اور عوام دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
مقامی سطح پر پی ٹی آئی کا عوامی فلاح کے منصوبوں پر واویلا انکی منفی سوچ کا عکای کرتا ہے،عوامی نمائندوں کے توسط سے مزید ترقیاتی کاموں کا لامتناہی سلسلہ جاری ہے،سردار ممتاز اور فیاض تنولی کا کہنا تھا کہ واہ کینٹ میں جدید ہسپتال کا قیام ، ریسکیو 1122 کا قیام ، کے علاوہ میگا پروجیکٹس کی تکمیل سے پی ٹی آئی حواس باختہ ہوچکی ہے۔
جبکہ یہ کام ان نمائندوں کا تھا جو یہاں سے منتخب ہوئے ہیں ، لیکن کام کرانے کی بجائے الٹا لوگوں کو لولی پاپ دیکر مسلسل بیوقوف بنایا جا رہا ہے ، جس سے یہاں کے عوام باخوبی واقف ہوچکے ہیں،انھوں نے کہا کہ بلدیہ ٹیکسلا میں ن لیگ کے امیدواروں کی کامیابی عوام کا ن لیگ پرلازوال اعتماد کا مظہر ہے ،انکا کہنا تھا کہ شہر کی تعمیر و ترقی میں مسلم لیگ ن اپنا بھرپور کردار کر رہی ہے ، لولی پاپ کی سیاست کرنے والوں کے اصل چہروں سے عوام واقف ہوچکے ہیں۔