حکومت لوگوں کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے، رانا فرخ محمود

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد: پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے صوبائی صدر پنجاب رانا فرخ محمود نے کہا ہے کہ حکومت لوگوں کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے۔

حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث بیروزگاری’ غربت اور جہالت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ حکومت نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو امن وامان کی خراب صورتحال کے باعث لوگ سڑک پر نکل آئیں گے۔ مسلم لیگ (ن) حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

حکومت کے عوام دشمن اقدامات سے جمہوریت ڈی ریل ہو جائے گی۔ پیپلز پارٹی نے لوگوں کو حقوق غضب کرنے پر خاموش نہیں رہے گی۔ پیپلز پارٹی کے قائدین نے جمہوریت کے تحفظ کے لیے جان کی قربانیاں دیں۔ پیپلز پارٹی جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دے گی۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف اقدامات کے لیے حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی ہے۔ دہشتگردی کے خلاف اقدامات کے لیے تمام جمہوری قوتوں کو متحد ہو کر کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی’ امن وامان اور بیروزگاری کے خاتمے کیلئے حکومت نے اقدامات نہیں کیے۔