حکمران عوم کو ریلیف دینے کو تیار نہیں۔ یاسر گیلانی

PTI

PTI

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ حکمران عوم کو ریلیف دینے کو تیار نہیں۔ عوام کی مشکلات میں دن بدن اضافہ حکمرانوں کے لئے اچھا سائن نہیں۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جو مطالبات کئے ہیں وہ عوام کے دل کی آواز ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز یو سی 4 کے عہدیداران میاںطاہر رشید، عمر دراز، عبدالحنان گجر، میاں عبدالوحید، ملک راحت، راحت خان، میاں عدنان، ارشاد سیٹھی، محمد زاہد، میاں بلال ایڈووکیٹ، راشد بیگ، ریاض گادھی، میاں علی، حافظ زاہد رشید ندیم شیخ، رضا شاہ اور شیخ نعیم کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

اجلاس میں مذکورہ یونین کونسل کی سیاسی و تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں نے اگر عوام کے مسائل کی طرف توجہ نہ دی تو عمران خان کی نصیحت پر عمل کرتے ہوئے بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ جس کے بعد حکمرانوں کو گھر جانا پڑے گا یا جدہ روانہ کر دیا جائے گا۔