لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و ممبر ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو کمیٹی لاہور انجینئر یاسر گیلانی نے نیپراکی جانب سے بجلی کی قیمت پر دی گئی رعایت ختم کرنیکی سفارش پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام پہلے ہی قسم و پرسی کی زندگی گزار رہی ہے حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے زندہ درگور کر رہی ہے۔
حکومت پہلے ہی اڑھائی سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود لوڈ شیڈنگ کے چیلنج پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے۔ توانائی کا بحران ختم ہونے کے ابھی تک دور دور تک کوئی آثار نظر نہیںآ رہے۔
کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی کی چوری روکنے کی بجائے آئے روز اضافہ کر دیتی ہے صارفین بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے کیخلاف سراپا احتجاج ہیں اب نیپرا نے بلوں میں دی جانیوالی رعایت بھی ختم کرنے کی سفارش کر دی ہے تو صارفین ایک مرتبہ پھر حکومت کیخلاف سراپا احتجاج ہونگے اگر حکومت نے عوام پر بلوں کا مزید بوجھ ڈالا تو وہ عملاً زندہ درگور ہو جائینگے۔