کراچی : پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء ذیشان بیگ شامی نے کہا ہے کہ حکومت کیخلاف تیر کمان سے نکل چکا ہے۔ اب جلد قوم کو نواز اور شہباز شریف سے چھٹکارے کی خبر ملے گی۔ حکمران اپنے مفادات کو تحفظ دے رہے ہیں۔
غریب عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہی ہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت مہنگائی کو فروغ دیتی ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی کسان دشمن پالیسی کی وجہ سے کسان رل گئے ہیں۔
ملک میں گیس ہے نہ ہی بجلی اوران بحرانوں کی وجہ سے بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شریفوں کے دور حکومت میں برآمدات میں نمایاں کمی ہوئی ہے ، یہ حکمران ہمیشہ مہنگائی کوہی فروغ دیتے ہیں۔ ہر فصل مہنگی ہے، حکومت صرف انڈے اور مرٖغی کے چکر میں لگی ہوئی ہے، ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر کوئی بولنے والا نہیں، بجلی نہ ہونے کی وجہ سے انڈسٹری بند ہو رہی ہے۔