اسلام آباد (جیوڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے صدر مملکت کے پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کو مسلم لیگ ن کی ترجمانی قرار دیدیا، کہتے ہیں حکومتی کارکردگی غیر تسلی بخش ہے۔
پارلیمینٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ صدر ممنون حسین کے پارلیمینٹ سے خطاب میں کسی اہم ایشو پر بات نہیں کی گئی، وہ صرف مسلم لیگ نون کی ترجمانی کرتے رہے۔
عمران خان نے کہا کہ حکومت کی ایک سالہ کارکردگی غیر تسلی بخش ہے، دھاندلی کے معاملے پر تمام لیگل فورمز استعمال کئے لیکن کہیں سے انصاف نہیں ملا تو احتجاج کی طرف آئے۔