لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ دھاندلی سے قائم ہونیوالی (ن) لیگی حکو مت کو آئینی مدت پوری کر نے کے لئے ہمارے مطالبات کو تسلیم کرنا ہو گا ورنہ ہمارا لانگ مارچ حکمرانوں کو اقتدار کے ایوانوں سے رخصت کر دے گا۔
اپنے ایک انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ شر یف برادارن کا جمہو ریت سے کوئی تعلق نہیں وہ آمرانہ پا لیسوں کے تحت حکومت چلا رہے ہیں، حکمران آمر انہ سوچ کے تحت ضیاء الحق کے مشن کو آگے بڑ ھا رہے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بعد شہباز شر یف کے پا س اقتدار میں رہنے کا اخلاقی جواز بھی ختم ہو چکا ہے، ہم جمہو ریت کو ڈی ریل نہیں کر نا چاہتے مگر حکمران ملک اور جمہو ریت کی بجائے اپنی حکو مت کو بچا رہے ہیں۔
حکمران دھاندلی کرنیوالوں کو بچانے میں لگے تو سونامی مارچ حکمرانوں کے اقتدار کو ختم کر دیگا۔ آئی ڈی پیز کی مدد کرنا ہر پاکستانی کا فرض ہے۔ خیبر پختون خوا کی حکومت اور تحریک انصاف آخری دم تک شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کی مدد کرے گی۔