حکومت کی مدت چار سال کر دی جائے تو سیاسی بے چینی کم ہو جائے گی: عابد حسین صدیقی

PPP

PPP

لاہور: پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت کی مدت چار سال کردی جائے، انہوں نے کہاکہ فی الحال حکومت کی مدت چار سال کر دی جائے تو سیاسی بے چینی کم ہوجائے گی،ابھی تک جمہوریت مضبوط نہیں ہوسکی ہے اگر حکومت کی مدت چار سال کردی جائے تو حکومت مضبوط ہوجائے گی او رپھر حکومت کی مدت پانچ سال کی جاسکتی ہے،جمہوریت کی مضبوطی کے لئے مضبوط الیکشن کمیشن کا ہونا ضروری ہے۔

مضبوط الیکشن کمیشن کے قیام سے شفاف انتخاب کا انعقاد ممکن ہوسکے گااور دھاندلی کو بنیاد بناکر کوئی تحریک شروع نہیں کی جاسکے گی ،عوام کا جمہوریت پر مزید اعتماد اسی طرح بڑھ سکتا ہے کہ جمہوری حکومتیں اپنی کارکردگی بہتر بنائیں،جمہوری نظام کے لئے کوئی نظام ملک کے مسائل حل نہیں کرسکتا ،صرف جمہوری سے ہی عوام کے مسائل حل ہوں گے ،اس نظام کو مضبوط بنانے کے لئے ذرائع ابلاغ بھی کردار اد ا کریں،جمہوری نظام میں ذرائع ابلاغ آزادانہ انداز میں کام کرتے ہیں۔