ملتان (جیوڈیسک) جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت بلاوجہ فوجی جوانوں کو آگ میں جھونک رہی ہیں 80 فیصد علاقہ کلئیر کرنے کا دعوہ ہے۔
تو پھر بے گھروں کو اُن کے علاقوں میں جانے دیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں صحافیوں کو دئیے جانے والی افطار ڈنر پارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ ایک طرف فوجی آپریشن کیا جارہا ہے تو دوسری طرف ڈرون حملے ہورہے ہیں ،موجودہ حکومت بھی پرویز مشرف کے ٹریک پر ہے،انہوں نے مزید کہا۔
کہ سانحہ ماڈل ٹاون میں بے گناہ افراد کے قتل سے گڈگورنس کا دعوہ جھوٹا ثابت ہو گیا، حکومتی اقدامات سے یوم آزادی کا مذاق بنے گا حکومت اپنے تمام پروگرام واپس لیں۔