حکومت نے پٹرول بھی ملک سے غائب کر دیا ہے: احمد فراز خان

Petrol

Petrol

وزیرآباد (محمد لقمان بٹ) دھاندلی سے امتحان میں بہتر نتیجہ حاصل کرنے والا کوئی بھی امیدوار عملی طور پر کامیابی نہیں دکھا سکتا۔اسی طرح موجودہ حکومت بھی ناکام ہو گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف وزیرآباد کے رہنما احمد فراز خان لودھی ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ روٹی ،پانی بجلی،گیس،انصاف سے عوام کو محروم کرنے والی حکومت نے پٹرول بھی ملک سے غائب کر دیا ہے ہر طرف پٹرول کیلئے چیخ وپکار ہورہی ہے مگر عوامی خدمتگاروں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی انہوں نے کہا کہ جو بھی دھاندلی کرے وہ کامیاب نہیں ہوسکتا جہاں بھی جائے اپنے ساتھ دوسروں کیلئے بھی نقصان کا باعث بنتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دھاندلی والوں سے اﷲ بھی ناراض ہے موجودہ حکومت اقتدار سے الگ ہوجائے اﷲ کی مہربانی سے اگلے ہی روز ملک کے حالات بہتر ہوجائیں گے۔